میڈیا رائے عامہ ہموار کرنے کا ایک مضبوط سماجی دارہ ہے ڈاکٹر شاہد صدیقی

Published on April 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد (یواین پی) میڈیا رائے عامہ ہموار کرنے کا ایک مضبوط سماجی ادارہ بن چکا ہے اور معاشرے کی بہتری کے لئے عوام مں شغور بیدار کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ اوپن یونیورسٹی نے ملک کو مثبت سوچ والے قابل صحافیوں کی ایک بڑی تعداد فراہمی کی ہیں جو آج اپنی مثبت سوچ کے ساتھ پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہے ہیں۔”ان خیالان کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسل پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ا یم ایس سی ماس کمیونیکیشن کے دو۔ہفتے دورانیہ پر مشتمل ورکشاپ کے اختتام پر طلبہ کے لئے الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا۔الوداعی تقریب یوینورسٹی کت مین کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 150۔طلبہ نے شرکت کی۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔الوداعی تقریب میں میوزک شو سمیت مختلفرنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے ۔شعبہ ماس کمیونیکیشن کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر سید عبیدالسراج نے اپنے شعبہ کے حاصل کئے گئے اہداف اور میڈیا نیٹ ورک کی مضبوطی کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طلبہ پر فخر ہے جوپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے معاشرے کی بہتری میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ِ طلبہ کے نمائندوں جس میںِ عابد عباسی ٗ صوبیہ کاظمی ٗ ثمر عباسی ٗ اقبال مصطفی ٗ علی برکت اور آصفہ گل شامل تھے نے بھی خطاب کیا اور مختلف ثقافتی پروگرامز میں حصہ لیا۔عابد عباسی نے کہا کہ ہم عنقریب ایک ماس کام سوسائٹی بنائیں گے جو اسطری کے غیر نصابی تقاریب منعقد کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes