وزیر اعظم نواز شریف کی افغان عوام کوکامیاب صدراتی انتخابات پرمبارکباد دی

Published on April 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

5 اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ افغان عوام کی جمہوری عمل میں شمولیت خطہ میں امن و استحکام لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ افغانستان کے انتخابات کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بیلٹ پیپر کے ذریعے فیصلہ سازی افغان عوام کی جمہوری کلچر کے ساتھ خصوصی دلچسپی اور عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ملک ہے ، پاکستان افغانستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے نہ صرف تعاون کرے گا بلکہ خطہ میں امن اور استحکام کے قیام کیلئے نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گذشتہ سال پاکستان میں آنے والی تبدیلی کی طرح افغانستان میں بھی نہ صرف اقتدار کی پرامن منتقلی ہو گی بلکہ وہاں جمہوریت کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والا الیکشن ان کے جمہوری سفر میں تاریخی لمحہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات جنگ سے تباہ شدہ افغان عوام میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم نے انتخابی عمل کے پرامن انعقاد اور تکمیل پر صدر حامد کرزئی اور افغان عوام کو مبارکباد بھی دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes