انوشکا شادی سے پہلے ہی پیا گھر سدھار گئیں

Published on April 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

12
ممبئی(یو این پی) ویرات اور انوشکا میڈیا کی نظروں سے تو دور رہنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں کیمرے کی آنکھ نے نئی دہلی میں ایک ساتھ دیکھ لیا ہے۔ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور بالی ووڈ حسینا انوشکا شرما کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور آج کل دونوں دلی میں زیادہ تر وقت ساتھ گزار رہے ہیں جہاں انوشکا کا قیام بھی اپنے سیاں ویرات کے گھر میں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کو نئی دلی کے ہوٹل میں کھانا کھاتے دیکھا گیا تاہم اس موقع پر دونوں اسٹارز نے مداحوں کو آٹوگراف دینے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب 3 اپریل کو بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی شادی میں بھی دونوں ایک ساتھ شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست بعد شائقین کرکٹ نے انوشکا شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme