امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح نے اپنی شیلڈ کویتی عوام کے نام کردی

Published on September 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون امیرکویت شیخ صباح الاحؐدالجابرØ
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے انسانی خدمت اور اقوام متحدہ کو انسانی خدمت کی مالی مدد اوربہترین مشوروں سے نوازنے پر ’’القائدانسانی‘‘ کالقب دینے اورانہیں گذشتہ روز شیلڈ دی گئی جس پر کویت بھر میں جشن منایا گیا اورکویت کے تمام اخبارات میں کویت اوربین الاقوامی کی بڑی بڑی کمپنیوں نے اشتہارات شائع کروائے اورامیر کویت کو مبارک باددیں ۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح نے اپنی شیلڈ کویتی عوام کے نام کردی اورکہاہے کہ یہ اعزازمیری قوم کا میں اسے انہی کے نام کرتا ہوں ۔۔امیرکویت کو دنیا بھر میں بلا تفریق انسانی خدمت کرنے پر اقوام متحدہ نے انہیں ’’القائد انسانی ‘‘ کے لقب سے نوازاتھا ۔کویت کے سابق امیر شیخ جابرالاحمدالجابرالصباح نے بھی 1988ء میں اقوام متحدہ کو مشورہ دیاتھا کہ وہ انسانی خدمت کرنے کے لئے پسماندہ ملکوں کم سے کم شرح فائدے پر قرضے دئیے جائیں تاکہ ان ممالک کے حکمران اپنی عوام کی خدمت کرسکیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog