سونم کپور چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کریں گی

Published on April 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 726)      No Comments

07
ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کریں گی۔ یواین پی کے مطابق سونم کپور چھاتی کے سرطان کی مہم کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ وہ اوگان کینسر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر تاج محل ہوٹل میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی مہم میں حصہ لیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہے کہ وہ چھاتی کے سرطان کی مہم کا حصہ ہیں اور لوگوں میں اس بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں ہی کینسر کی تشخیص اور بروقت علاج ہی اس موذی مرض سے چھٹکارا پانے کا واحد ذریعہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog