کھیلیں نوجوانوں کو چاک و چوبند رکھنے کے علاوہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوو نما کے لیے ضروری ہیں ثاقب خورشید

Published on April 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

6-4-2015
وہاڑی(یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں کو چاک و چوبند رکھنے کے علاوہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوو نما کے لیے نہایت ضروری ہیں یہ بات انہوں نے کامسیٹ یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر خیرالزماں کے ہمراہ سپورٹس ویک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں ،ڈاکٹر منیراحمد ،ڈاکٹر اسحاق،ڈاکٹر عمران قریشی ڈاکٹر شاہد ، ڈاکٹر اسماء کاشف شہزاد، کنوینیئرسپورٹس کمیٹی منتظم عباس ،محمد اظفار انور، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید، ٹی او آر راؤ نعیم خالد،علی افتخار، عفان الدین ،محمد شعیب چودھری ، عظیم خالد، چودھری جاوید انوربھی موجود تھے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلبا کے اعتماد ی میں اضافہ کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ کامسیٹ ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جو وہاڑی سمیت پاکستان کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہو گا، ڈائریکٹر کامیسٹ ڈاکٹر خیرالزماں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا فرض ہے انہوں نے کہاکہ کھیلیں طلبا کی تربیت کا ایک حصہ ہیں ہار اور جیت کا پہلو آگے بڑھنے کی لگن بڑھانے میں بہت معاون رہتا ہے انہوں نے کہا کہ انفرادی کامیابیاں اپنی جگہ اہم ہوتی ہیں لیکن اجتماعی کامیابی میں اتفاق اور ٹیم ورک کا پہلو نمایاں ہوتا ہے اور ہمیں ایک قوم بننے کے لیے انفرادی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک کو اپنانا ہے ڈائریکٹر کامیسٹ نے سپورٹس ویک کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا اور میاں ثاقب خورشید کے ہمراہ کرکٹ بیٹ سے بال کو ہٹ لگا کر کھیلوں کا افتتاح کیادریں اثنا نیشنل ریفری تائیکوانڈو ظفراللہ چودھری نے تائیکوانڈو کے کھیل بارے آگاہی دی اس موقع پر طلبا و طالبات نے مارچ پاسٹ کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog