راحیل شریف سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات

Published on April 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments
01
مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاک ایران سرحدی انتظام اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
راولپنڈی (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جمعرات کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاک ایران سرحدی انتظام اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی اور مسلمانوں کے درمیان وسیع تر ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور اس علاقے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر ایرانی وزیر خارجہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes