بلاول بھٹو کی داتا دربار پر حاضری

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

bilawal
لاہور:  (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے داتا دربار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتخہ خوانی بھی کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ احتساب کے بغیر جمہوریت کچھ نہیں، پیپلز پارٹی جلد از جلد پانامہ بل کی منظوری چاہتی ہے اور وزرات خارجہ میں بھی جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ان کا کوئی مطالبہ نہیں مانا۔ پیپلز پارٹی کے صرف 4 مطالبات ہیں، ملک میں مایوسی کا سسٹم ہے، جسے وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب چلا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جسے کنٹرول کرنے میں چوہدری نثار ناکام ہو چکے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ چچا کے لیے صرف دعا ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔ بلاول بھٹو نے ملکی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا، کہتے ہیں پیپلز پارٹی اپنے چار مطالبات پر قائم ہے۔ بلاول نے داتا دربار حاضری کے دوران اپنے چچا کے لئے دعا بھی کی۔ بلاول نے بھارتی جارحیت پر مشیر خارجہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا اور احتساب کا مطالبہ کر دیا۔ بلاول بھٹو نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔ عمران خان کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ چاچا کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صرف 4 مطالبات ہیں اور وہ نہیں مانتے کہ پیپلز پارٹی کا ایک مطالبہ مانا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes