موجودہ سیاسی بحران کے پیچھے پاک فوج یا آئی ایس آئی کا کردار ہے۔آئی ایس پی آر

Published on September 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

02
اسلام آباد (یواین پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے جس میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے پیچھے پاک فوج یا آئی ایس آئی کا کردار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بدقسمتی ہے کہ موجودہ سیاسی تنازع میں پاک فوج کو گھسیٹا جا رہا ہے۔ فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جس نے مختلف مواقعوں پر جمہوریت کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد اور سالمیت فوج کا طرہ امتیاز ہے۔ استحکام اور اتحاد فوج کی طاقت ہے جس پر فخر ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy