وزیر اعظم عالمی برادری کے سامنے ”را“ اور ”این ڈی ایس“ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے، سرفراز بگٹی

Published on October 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 590)      No Comments

اکوئٹہ (یو این پی) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ اور افغانستان کی سکیورٹی ایجنسی ”این ڈی ایس“ ملوث ہے اور یہ معاملہ وزیر اعظم نواز شریف امریکہ کے دورے کے دوران صدر اوبامہ کے سامنے اٹھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے دورہ امریکہ کے دوران انٹرنیشنل کمیونٹی سے ملاقات میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرنے سمیت افغانستان سکیورٹی ایجنسی ”این ڈی ایس“ کی پالیسی پر سے بھی پردہ اٹھائیں گے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے 2ہیلی کاپٹر محرم الحرام جلوسوں کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد غیرملکی آقاؤں کے ایماء پر کارروائی کررہے ہیں ان سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes