علی صالح خلیجی ممالک سے پناہ کی بھیک مانگنے لگے

Published on April 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

03
ریاض( یو ا ین پی)یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح پر اپنے ملک کی زمین اب تنگ ہوچکی ہے اور وہ خلیجی ممالک سے اپنی اور پورے خاندان کے لیے امن کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ایک خلیجی ملک کے سرکردہ عہدیدار کے حوالے سے عرب ٹی نے کہا ہے کہ حال ہی میں علی عبداللہ صالح نے اپنا ایک ایلچی خلیجی ملکوں میں بھیجا ہے جس کے توسط سے انہوں نے اپنے اور پورے خاندان کے یمن سے بہ حفاظت باہر نکالنے کی درخواست کی ہے۔خلیجی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی صالح کے خصوصی ایلچی نے متعدد خلیجی ملکوں کا دورہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خلیجی ملکوں کی جانب سے علی صالح کے ایلچی ابوبکر القربی کے مشن کو ناممکن قرار دیتے ہوئے سابق صدر کا حوثیوں سے اتحاد اور پھر ان سے علاحدگی کے اعلان کو ان کے سیاسی اور اخلاقی افلاس کا ثبوت قرار دیا ہے۔ خلیجی ممالک نے علی صالح کے ایلچی کو صاف جواب دیا ہے کہ فی الحال وہ ایسی کسی درخواست پرغور نہیں کرسکتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题