پولیس ایمرجنسی سروس ریسکیو 15 نے گزشتہ سال نو ہزار 453 فون کالز پر ایمرجنسی سروس فراہم کی ہے۔انچارج ریسکیو حق نوا ز شاکر

Published on January 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 640)      No Comments

index
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس ایمرجنسی سروس ریسکیو 15 نے گزشتہ سال نو ہزار 453 فون کالز پر ایمرجنسی سروس فراہم کی ہے۔انچارج ریسکیو حق نوا ز شاکر کے مطابق کے مطابق موصول ہونے والی 524 فون کالز پر مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ ان میں سے 822 بوگس کالز اور 80 فون کالز پر کاروائی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 15 فون کرنے پر فون کرنے والے آٹھ ہزار 27 افراد نے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کروانے سے انکار کر دیا ہے۔حق نوا ز شاکر کا کہنا تھا کہ ریسکیو 15 شہریوں کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے تاہم شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ پولیس سے تعاون کرتے ہوئے جرائم کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوں ۔

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ سات ہزار 344چالان کر کے 23لاکھ57 ہزار50 روپے کے جرمانے کئے ۔اس دوران 932 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر کے ایک ہزار 472 بغیر لائسنس گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ہیں ۔ڈی ایس پی ٹریفک اعجا مسعود سندھو کے مطابق گزشتہ ماہ غفلت اور لا پرواہی پر 810 ،غلط پارکنگ پر 10 ،کم عمر ڈرائیوروں کے 245 ،بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر 464 اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر 198 ،اوور لوڈنگ پر 33 ،بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے 208 ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 81 ،پریشر ہارن استعمال کرنے پر 60 جبکہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار450 چالان کئے گئے ۔اعجاز مسعودکا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہئے کہ دوران ڈرائیونگ اور خصوصی طور پر موٹر سائیکل چلاتے وقت موبائل فون استعمال سے گریز کریں تاکہ سنگین حادثات سے بچا جا سکے۔

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ای فیسکو سرکل جھنگ نے نئے بھرتی ہونے والے چھ ایس ڈی او،ز کی تعیناتی کیلئے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔ایس ای فیسکو سرکل جھنگ سلیم شاہ نے نئے بھرتی ہونے والے ایس ڈی او آفتاب احمد کو اکڑیانوالا سب ڈویژن ۔جھنگ سیکنڈ ڈویژن ،اس علی کو پینسرہ روڈ سب ڈویژن گوجرہ ،نصراللہ کو کلر کوٹ سب ڈویژن بھکر ڈویژن ،عامر شہزاد کو رورل سب ڈویژن شور کوٹ ۔سلطان باہو ڈویژن فخر عباس مگھیانہ کو سب ڈویژن ۔جھنگ فرسٹ ڈویژن اور علی رضا کو رجانہ سب ڈویژن ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈویژن میں تعینات کیا ہے۔علاوہ ازیں سید سلیم شاہ نے ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئیر ملک مرید حسین کھوکھر کو رورل سب ڈویژن سے اشرف شہید سب ڈویژن اور مگھیانہ سب ڈویژن سے محمد فاروق احمد کو رورل سب ڈویژن میں تعیناتی میں تعیناتی کیلئے پرپوزل چیف ایگزیکٹو فیصل آباد کو بھیج دی ہے۔

گھر اورپاور لوم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکستر۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کے مطابق چنیوٹ موڑکے قریب حاجی سلیم نامی شخص کی پاور لوم میں اور فیصل آباد روڈ مونجی والا شیلرکے قریب محمد علی کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوا یسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر آ گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مختلف حادث میں 09 ا فرا د شدیدزخمی۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ فیصل آباد روڑ چمراں والی کے قریب شدید دھند کی وجہ راجن پور سے فیصل آباد جانے والی بس (ایل ای ایس 4455 ( کے اُلٹنے سے پیش آیاجس سے 20سالہ شاہد حسین 36سالہ غلام شبیر40سالہ نصرت شدید زخمی ہو ا دوسرا حادثہ سرگودہا روڈ اڈا رسول پور کے قریب موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 45سالہ محمد رفیق 40سالہ شیر عباس 35سالہ محمد حسین 34سالہ لیاقت 35سالہ شمیم 40سالہ شاہد شدید زخمی ہوا۔تمام زخمیوں کو ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy