نوشہروفیروز،دو مختلف حادثات میں ایک شخص جانبحق دو افراد شدید زخمی

Published on September 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)دو مختلف حادثات میں نو عمر بھوسے کے ڈھیر میں دب کر جانبحق ٹرک اور ٹرالر کے حادثے میں دو افراد شدید زخمی نواب شاہ منتقل تفصیلات کے مطابق مورو کے نورانی محلہ میں نو عمر فدا حسین سولنگی جو کہ شام کو جانوروں کے لیے بھوسہ لینے گیا تو جہاں بھوسہ بھرتے ہوئے بھوسے کے ڈھیر تلے دب گیا جس پر ورثہ نے نو سالہ فدا کی تلاش شروع کی تو نو عمر کو بے حوشی والی حالت میں فوری طور اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک کے اپ کرنے کے بعد بچے کی موت کی تصدیق کی دوسری طرف نیشنل ہائی وے پر لطیف ہوٹل کے سامنے ٹیز رفتار ٹرک اور ٹرالر زوردار دہماکے سے ٹکرا گئے جس ٹرالر میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخموں کو پولیس اور مقامی لوگوں نے ٹرالر کے متاثرہ حصے سے بمشکل نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد دی زخمیوں میں ٹرالر ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے فوری طور پر نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کلینئر عمران کو معمولی زخم آئے دونوں زخمیوں کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے جو کراچی سے جھنگ جارہے تھے مورو پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme