گوگل سرچ قوانین میں تبدیلی

Published on April 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments

indexسان فرانسسکو ۔۔۔ دنیا کے مشہور ترین سرچ انجن گوگل کے ایک انقلابی فیصلے کے بعد اب وہی ویب سائٹس سرچ میں سب سے اوپر آئیں گی جو ”موبائل فرینڈلی“ ہیں۔
جریدے ”ہفنگٹن پوسٹ“ کے مطابق گوگل منگل کے روز سے نئے فارمولے کا اطلاق کر دے گا جس کے مطابق موبائل فون پر سرچ کرنے والوں کو موبائل فرینڈلی ویب سائٹس (یعنی موبائل فون پر باآسانی کھلنے والی ویب سائٹس) سرفہرست نظر آئیں گی۔ وہ ویب سائٹس جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ صارفین کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہیں وہ سرچ رزلٹ کی فہرست میں نیچے چلی جائیں گی۔ گوگل کی اس بڑی تبدیلی کا اطلاق صرف موبائل فون کے ذریعے سرچ کرنے پر ہو گا جبکہ ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹروں پر سرچ رزلٹ پہلے کی طرح ہی دکھائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy