سعید احمد خان منیس کی تجاویز پر کروڑوں روپے مالیت کے عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے ڈائریکٹوز جاری

Published on April 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 735)      No Comments

20-4-2015 MNA
وہاڑی(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 170 میں ایم این اے سعید احمد خان منیس کی تجاویز پر کروڑوں روپے مالیت کے عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے ڈائریکٹوز جاری کر دےئے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ان ڈائریکٹوز پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے اس حوالہ سے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی رو م میں ایک اجلاس ہوا جس میں ایم این اے سعید احمد خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ منصوبوں کی فزیبیلیٹی رپورٹس اور تخمینہ جات بلا تاخیر تیار کریں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ان کی سفارشات پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں امراض گردہ کے مریضوں کے لیے ڈائیلسز سنٹر، موضع بلندپور ، دروڑ واہن اور آرے واہن شہیدانوالا چوک میں دیہی ڈسپنسریاں قائم کرنے ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میلسی میں نیا فرنیچر فراہم کرنے باؤنڈری وال بنانے ،ایم اے اکنامکس اور اسلامیات کی کلاسوں کے اجراء، کمپیوٹر لیبارٹری کے قیام ، میلسی میں ریسکیو1122سنٹر کے قیام ، دوکوٹہ میں دیہی مرکز صحت کے قیام ، میلسی میں ٹیکنالوجی کالج کے قیام ، کامرس کالج میلسی کیں نئے فرنیچر کی فراہمی ، میلسی شہر میں نئے بوائز ہائی سکول کے قیام ، کی منظوری دی ہے اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلہ جیم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ مظفر کو ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دینے ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 335/ڈبلیو بی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول187/ڈبلیو بی کو ہائی سکول کا درجہ دینے ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جھوک جندو، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سردار دورہٹہ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول صاحب علی ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول259/ڈبلیو بی کو مڈل کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی ہے انہوں نے بتایا کہ میلسی میں انڈر پاس کے لیے بھی جلد فنڈز جاری ہو جائینگے اسی طرح انہوں نے میلسی میں اسٹیڈیم اور پارک کے لیے اراضی کی جلد فراہمی کے لیے کہا انہوں نے بتایا کہ پارک کے لیے فنڈز مختص ہیں ،اسی طرح اسٹیڈیم کے منصوبہ کے لیے فنڈز مختص ہیں اور منصوبہ کی باقاعدہ منظوری بھی ہو چکی ہے لیکن اراضی کی عدم فراہم ان منصوبوں میں تاخیر کی وجہ ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题