ابتک کووڈ۔19کے25ہزار967مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ڈاکٹر بلال احمد

Published on January 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح 1فیصدپر آگئی اورگزشتہ 24گھنٹوں میں مزید6نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران517افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے511افرادکے ٹیسٹ منفی اور6 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1055 اور ایکٹو کیسز کی تعداد66 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ۔19کے25ہزار967مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ۔19کے17، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 5اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 2مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ۔ 19 کے کنفرم33مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔ فیصل آباد میں کووڈ۔19کے مریضوں کیلئے مخصوص کیے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈ کے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes