خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کے سفراء کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات

Published on April 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

unnamed
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کے سفراء نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات کی اور یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیااوریواین کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے یمن جمال بن عمر کے استعفی کے بعد پیداہونے والی صورت حال بھی اجلاس میں زیر بحث آئی ۔سفراء نے کہاکہ یمن میں جنگ بندی کے ضروری ہے کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے حوثی باغی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا احترام کریں اوروہ اقتدارپر غاصبانہ قبضہ چھوڑ دیں ۔یواین میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے اجلاس کے اختتام پر غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری جنرل فوجی کاروائیوں کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں اورہم سب بھی یہی چاہتے ہیں لیکن اس خاتمے کی کچھ شرائط ہیں ورانہیں گذشتہ ہفتے یواین کے پلیٹ فارم سے منظورکی جانے والی قراردادمیں سمو دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بانکی مون سمیت ہم سب سمجھتے ہیں اس قرارداد پر مکمل عمل ہونا چاہئے ۔دوسری جانب سعودی سفیر نے یمن میں یواین کے سیکرٹری جنرل کے ایلچی کے تقررپر کہاکہ اس بات کا جائزہ ہم اپنے اپنے دارالحکومتوں میں لے رہے ہیں جی سی سی اس کا جواب بہت جلد دینے والی ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اجلاس میں موریطانیہ سے تعلق رکھنے والے سفارت کار اسماعیل ولد الشیخ احمد کا نام پیش کیاتھا جس پر خلیج تعاو ن کونسل کے رکن ملکوں نے یقین دہانی کرائی ہے وہ اس نام کو اپنی اپنی حکومتوں کے سامنے رکھیں گے سفارت کاروں کے مطابق یمن کے بارے میں یواین کے نئے ایلچی کے تقرر کا اختتام ہفتہ کوہوجائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog