میری آنے والی نئی اردو فلم ”دوڑ“ایکشن سے بھر پور فلم ہوگی ڈائریکٹر ندیم چیمہ

Published on March 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments

پروڈیوسراسلم حسن یوکے ، مصنف کامران رفیق ،فلم ”دوڑ“ کا میوزک وقاص علی نے ترتیب دیا
لاہور(یواین پی) عید الفطر پہ ریلیز ہونے والی فلموں کی دوڑ میں میری آنے والی نئی اردو فلم ”دوڑ“ایکشن سے بھر پور فلم ہوگی فلم میں لیجنڈ کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی پردہ سکرین پہ متعارف کرایا جا رہا ہے امید ہے کہ شائقین فلم ”دوڑ“ کو پسند کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کے ممتاز فلم ڈائریکٹر ندیم چیمہ نے یواین پی سے گفتگو کے دوران کیا ایکشن سے بھرپورنئی اردو فلم ”دوڑ“عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر ملک بھر کے سینماﺅں کی زینت بن رہی ہے فلم کے پروڈیوسراسلم حسن یوکے ،ڈریس ڈیزائنرماسٹرجمیل پگ میکرجبکہ مصنف کامران رفیق ہیںفلم ”دوڑ“ کا میوزک وقاص علی نے ترتیب دیا ہے فلم کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر آصف بشیر، ڈی او پی شاہد زمان، کریوگرافر توفیق شاہ ہیں نغمہ نگار خاقان حیدر،نعیم وزیراوراویس مرزا بیگ کی عمدہ شاعری پہ گلوکار وقاص علی اور نمرہ ملک نے اپنی آواز کا جادو جگایاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy