گوجرہ ،وکلاء برادری عدالتوں کے باہر کرکٹ کے میدان میں بھی سرگرم

Published on April 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 611)      No Comments

index
گوجرہ (یواین پی)وکلاء برادری عدالتوں کے باہر کرکٹ کے میدان میں بھی سرگرم ،وکلاء کالونی میں گوجرہ بار اور کمالیہ بار کے درمیان کرکٹ میچ ،ٹاس جیت کر کمالیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 192 اسکور بنایا،جواب میں گوجرہ بار کی ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مہمان خصوصی یڈیشنل اینڈ سیشن جج گوجرہ عارف محمود خان نیازی، سول جج ہمایوں پرویز اور ڈی ایس پی گوجرہ عاطف عمران قریشی تھے۔وکلاء کالونی میں گوجرہ بار اور کمالیہ بار کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا کمالیہ بار کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنائے جواب میں گوجرہ بار کی پوری ٹیم 180 رنز بنا سکی اور کمالیہ بار کی ٹیم نے12 رنز سے میچ جیت لیا ۔جیتنے والی ٹیم کوکرکٹ کے شائقین نے تالیا ں بجا کر داد دی ۔آؤٹ ہونے اور چھکے لگنے پر وکلاء برادری ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے، میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عارف محمود خان نیازی ،سول جج ہمایوں پرویز اور ڈی ایس پی گوجرہ عاطف عمران قریشی تھے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes