عمران خان کو قوم کھبی معاف نہیں کرے گی،رانا جمیل منج

Published on May 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

عمران خان کرسی کی ہوس میں ملک دشمنی کی سب حدوں کو کراس کر چکا ہے،سینئر رہنما
لاہور (یو این پی)پاکستان یپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے اپنے ڈیرہ (سلطانکے )میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو قوم کھبی معاف نہیں کرے گی۔عمران خان پچھلے ایک سال سے اپنے کارکنوں کی برین واشنگ کر کے ملک پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر تھا اور اپنے کارکنوں کو مسلسل اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا تھا عمران خان کو جس دن سے ایک کامیاب عدم اعتماد سے وزیراعظم ہائوس سے نکالا گیا تھا تو وہ اس دن سے ہی کھلم کھلا ملک دشمنی پر اتر آیا تھا، پہلے تو یہ شخص کرسی چھن جانے کا ماتم کرتا رہا اپنی کرسی چھن جانے کا ذمے دار کبھی امریکہ، کبھی کسی کو تو کبھی کسی اور کو ذمے دار ٹھہراتا رہا مگر آج اسی امریکیوں کی دن رات منتیں کررہا ہے کہ میرے لئے لابنگ کرو یہ شخص کرسی کی ہوس میں ملک دشمنی کی سب حدوں کو کراس کر چکا ہے اور یہ کھلم کھلا ملک دشمن قوتوں کا پاکستان میں ایک ایجنٹ بن چکا ہے اس کے شرپسندوں نے جو نقصان پاکستان کی سالمیت کو پہنچانے کی کوشش کی ہے وہ نقصان تو آج تک پاکستان کے کھلے دشمن بھی نہیں پہنچا سکے، یہ شخص آستین کا سانپ ثابت ہو چکا ہے اس لئے ریاستی قوانین کو بنیاد بنا کر اس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئی انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نے اپنے دور حکومت میں بھی ملک کیلئے کچھ نہیں کیا ۔اور اب اقتدار سے نکالے جانے پر ملک دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy