بورے والا کی خبریں یو این پی ڈیسک سے

Published on April 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 739)      No Comments

UNP-Burewala
گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والہ بچہ عابد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق
بوریوالہ(یو این پی) گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والہ بچہ عابد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مین روڈ لاری اڈہ گگو پر ٹائر شاپ پرغیر قانونی طور پرگیس سلنڈر ری فلنگ کرتے ہوئے گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور دکان میں رکھے ٹائروں نے آگ پکڑ لی آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے دکان مکمل طور پر جل گئی دھماکے سے دکان کا مالک عبدالستار بٹ سمیت ایک بچہ عابد علی ولد محمد بوٹاسکنہ 225/ای بی بری طرح جھلس گیا تھا اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیاجہاں اسے ابتدائی طبی امداد دے کر ملتان ریفر کر دیا اس کا علاج جاری تھا کہ آج وہ زخموں کی تابنہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا ۔یاد رہے گگو کے تقریباً تمام بازاروں میں غیر قانونی طور پربغیر حفاظتی آلات کے گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کا کام دھڑلے سے جاری ہے جس کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے اس طرف کبھی دھیان ہی نہیں دیاعوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کیاجائے تاکہ آئندہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دکان دار زخمی
گگو منڈی (یو این پی) دکان دار کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق محمد اظہر ولد نذر حسین نے مین روڈ پٹرول پمپ کے سامنے پوشش کی دکان بنا رکھی ہے گذشتہ شب اپنی دکان پر بیٹھا ہو اتھا کہ ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ایک فائر سیدھا اس کے بائیں طرف جبڑے پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طور پر گگو ہسپتال پہنچایا گیا ایمر جنسی میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر زخمی کو بورے والہ ریفر کر دیا گیا ۔

لڑائی جھگڑوں کے تین مختلف واقعات میں پا نچ افراد زخمی ہو گئے
بو رے والہ (یو این پی)لڑائی جھگڑوں کے تین مختلف واقعات میں پا نچ افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق : تھانہ صدر کے علا قہ چک نمبر 170ای بی کے رہا ئشی محمد اکرم گجر نے پو لیس کو درخواست میں بیان کیا ہے کہ 11بجے دن میں اپنے رقبہ میں کام کر رہا تھا کہ ملزمان نذیر احمد ، محمد رفیق ، تنویر احمد ، محمد اعجا ز ، فقیر محمد، بشیر احمد، عبد العز یز ، غلام نبی ، محمد آصف وغیرہ للکا رتے ہو ئے آگئے کہ اکرام کو جان سے ما ر دو نذ یر احمد نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور کہا کہ اگر شور کیا تو جان سے ما ر دیں گے ملزمان نے کلہا ڑی سو ٹے کے وار کر کے مجھے شد ید زخمی کر دیا مجھے چھڑانے کیلئے محمد ظفر اور محمد یسین آگے آئے توملزمان نے انہیں بھی کلہا ڑی اور ڈنڈ وں سو ٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا وجہ عنا دیہ ہے کہ ملزمان نذیر احمد اور تنو یر اکثر شراب پی کر میرے گھر کے سامنے آکر بد تمیزی کر تے تھے جن کو منع کیا تو ملزمان طیش میں آگئے علا وہ ازیں 96ای بی کے رہا ئشی طا لب حسین نے تھانہ شیخ فاضل پو لیس کو درخواست میں بیان کیا ہے کہ میں اپنے ٹیو ب ویل کی طرف جا رہا تھا کہ راستہ میں ملزمان بشیر احمد ، جہا نگیر ، سکندر وغیرہ نے میر ا راستہ روکا بشیر احمدنے للکا را ما را کہ آج طالب حسین زند ہ بچ کر نہ جا ئے ملزمان نے کلہا ڑی اور سو ٹے کے وار کر کے مجھے زخمی کر دیا ملزمان کے تشد د دے میں بے ہو ش ہو گیا ملزمان نے میری جیب سے نقدی اورموبا ئل فون بھی نکال لیا وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ عر صہ قبل میر ا بھو سہ گندم چوری ہو ا تھا جس کا مجھے بشیر احمد ملزم جس کا ملزمان کو رنج تھا علا وہ ازیں چک نمبر 112ای بی کے رہا ئشی شہا مد نے پو لیس کو درخواست میں بیان کیا ہے کہ میں مع اہل خانہ اپنی پکھی میں موجو د تھا کہ اچانک ملزمان بشیر احمد سکنہ کچا کھو ہ وغیرہ سات کس آگئے اورمجھے اورمیری بیوی کو ڈنڈوں ، سو ٹوں کے وار کرکے زخمی کر دیا پو لیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقد ما ت درج کر لئے ہیں ۔

شادی میں اونچی آوازمیں فحش گانے چلا نے پر مقدمہ درج
بو رے والہ (یو این پی )شادی میں اونچی آوازمیں فحش گانے چلا نے پر مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق : تھانہ صد ر کے اے ایس آئی مظہر فرید نے بیان کیا ہے کہ بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم بحد 517ای بی موجو د تھا کہ قر یب ہی سے اونچی آوازمیں گا نے چلنے کی آوازیں آرہی تھیں جس کے تعا قب میں مکان ازاں ملک اختر بحد 517ای بی پہنچا تو دیکھا کہ شادی کے فنگشن پر اونچی آواز میں فحش گانے چل رہے تھے مو قع پر میں مع ہمر اہی ملا زمین نے ایمپلی فا ئر ڈیک کے قر یب بیٹھے شخص محمد اختر سکنہ 517ای بی معلو م ہو ا کو قا بو کیا جس نے اپنے بیٹے کی شادی پر اونچی آواز میں بذ ریعہ ایمپلی فا ئر ڈیک فحش گانے چلا رہے تھے تھانہ صد ر پو لیس نے ملزم کیخلا ف پنجا ب سا ونڈ سسٹم آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

شہری کو سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دینے پر تین افرادکیخلا ف مقدمہ درج
بو رے والہ (یو این پی )شہری کو سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دینے پر تین افرادکیخلا ف مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق :محمد اشرف گجر سکنہ 142ای بی نے تھانہ صد رپو لیس کو درخواست میں بیان کیا ہے کہ میر ا بیٹا بہز اد اشرف ما ل مو یشی کے احا طے سے گھر آرہا تھا کہ اچا نک ملزمان بلا ل گجر وغیرہ تین کس بسواری مو ٹر سا ئیکل آگئے اور میرے بیٹے پر اسلحہ تان لیا اور سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ تمہا رے باپ کو قتل کر دیں گے شور سن کر گواہان آگئے اورملزمان دھمکیاں دیتے اوراسلحہ لہر اتے ہو ئے فرار ہو گئے تھانہ صد ر پو لیس نے ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes