مزدوروں کے حقوق غصب کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں،عثمان احمد وڑائچ

Published on April 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

22
محنت کش ریاست کی تعمیر کیلئے اپنا خون پسینہ بہاتے اور معیشت کا پہیہ چلانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ،
اسی لئے اللہ پاک نے بھی انہیں اپنا دوست قرار دیا ہے ، ایسے لوگوں کے حقوق سلب کرنے والے دنیا میں چین سے رہ سکتے ہیں اور نہ ہی آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں
بورے والہ(یو این پی) مزدور کسی قوم کی معیشت کے استحکام کی علامت اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہوتے ہیں ، ان کے حقوق غصب کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں ۔ ہر سال یوم مئی پر محنت کشوں پر سیمینار کرکے یا ان سے اظہار ہمدردی کرکے ان مسائل کے حل سے نظریں نہیں پھیری جاسکتیں ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری عثمان احمد وڑائچ نے نمائندہ یواین پی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ محنت کش ریاست کی تعمیر کیلئے اپنا خون پسینہ بہاتے اور معیشت کا پہیہ چلانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ، اسی لئے اللہ پاک نے بھی انہیں اپنا دوست قرار دیا ہے ، ایسے لوگوں کے حقوق سلب کرنے والے دنیا میں چین سے رہ سکتے ہیں اور نہ ہی آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹریوں اور بھتوں پر کام کرنے والے مزدور طبقے کے ساتھ زیادتی کرنے والے مالکان کا محاسبہ کرتے ہوئے انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے اور مزدوروں کی اجرت میں بہتری لانے کیلئے اعلانات کی بجائے عملی اقدامات بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes