زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے،چیف سیکرٹری پنجاب

Published on May 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

111لاہور(یو این پی) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔یواین پی کے مطابق انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ دورہ کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے سٹیڈیم میں داخلے کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔غیر ملکی ٹیموں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں ایم پی اے رانا ثناء اللہ ، چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، آئی جی پنجاب ، ہوم سیکرٹری، سیکرٹری سپورٹس ، ڈی جی سپورٹس ، سی سی پی او لاہور ، کمشنر لاہوراور ڈی سی او لاہور و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog