الطاف حسین کا حالیہ بیان پر معافی مانگنا اچھااقدام ہے، یوسف رضاگیلانی

Published on May 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments
8
ملتان (یواین پی) سابق و زیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ الطاف حسین کاحالیہ بیان پر معافی مانگنا اچھااقدام ہے۔ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے حالیہ بیانات کی وجہ سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے جس کو الطاف حسین نے محسوس کیا اور بروقت معافی مانگ لی۔یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ ملک اس وقت دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف نبردآزما ہے اورایسے وقت میں ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے جس سے قومی سلامتی کے اداروں کامورال ڈاؤن ہو۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے او ر قومی سلامتی کے اداروں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔سندھ حکومت کے ایک پولیس آفیسر کی جانب سے پریس کانفرنس کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومتی اہلکار کو پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ یہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری تھی۔سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے پر گیلانی نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد ہے اس حوالے سندھ حکومت بھی اپنا موقف دے گی۔انتخابات میں دھاندلی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق سوال کے جواب میں سید یوسف گیلانی نے کہاکہ یہ معاملہ اب کمیشن کے سامنے ہے اور دیکھتے ہیں کہ کیا فیصلہ آتا ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog