دھرنوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا،شاہد خاقان عباسی

Published on May 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

0
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب ملک میں سیاسی عدم استحکام تھا تب یہاں بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئی، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں نے ملکی معیشت اور پاکستانی عوام کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہی دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر ستمبر 2014ء میں پاکستان کا دورہ نہ کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر اس وقت دھرنے نہ ہوتے ملک میں بیرونی سر مایہ کاری میں اضافہ ہوتا جو ملکی معیشت کی بہتری کا سبب بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موثر پالیسیوں اور وژن کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو عالمی ادارے بھی اس بات کی یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ پاکستانی معیشت روز بروز بہتر ہوتی جا رہی ہے اور بالکل درست سمت پر گامزن ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اپنے صوبے میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کر سکی۔ این اے 125 کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ حلقے کے انتخابی عملے کیخلاف کارروائی کرے جو انتخابی بے ضابطگیوں کا باعث بنا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog