اسرائیلی حکومت نے ایک انتہا پسند مذہبی ربی یہودا گلیک کو ’’مسجد اقصی‘‘ میں داخل ہونے اجازت دے دی

Published on May 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

mail.google.com
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) اسرائیلی حکومت نے ایک انتہا پسند مذہبی ربی یہودا گلیک کو ’’مسجد اقصی‘‘ میں داخل ہونے اور مذہبی رسومات کی ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے ،دوسری طرف فلسطینی شہریوں کی جانب سے یہودا گلیک کے ’’قبلہ اول‘‘میں داخلے پر شدید ردعمل کا بھی امکان ہے ۔العربیہ کے مطابق اسرائیل کی ایک عدالتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شدت پسند یہودی ربی ’’یہودا گلیک‘‘ کو ایک ماہ میں ایک بار مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے ۔۔یہودا گلیک کو کچھ عرصہ قبل قبلہ اول میں اس خدشے کے پیش نظر روک دیا گیا تھاکہ اس کی آمد دے فلسطینی شہری مشتعل ہوسکتے ہیں تاکہ ہم یہودا گلیک نے حکومتی فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کردیاتھا گذشتہ روز ایک مجسٹریٹ عدالت نے یہودا گلیک کو ایک ماہ میں ایک بار مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہونے ،ایک کیمرہ ،سمارٹ فون ساتھ رکھنے اوریہودی آبادکاروں کو ساتھ لانے کی اجازت دے دی ہے ۔یادرہے گذشتہ سال 29اکتوبر کو مشرقی بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے یہودا گلیک پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں یہودا زخمی ہوگیا تھا بعد میں صہیونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے فلسطینی شہری کو شہید کردیاتھا ۔اب بھی یہ خدشہ طاہر کیاجارہاہے کہ یہودا گلیک کی مسجداقصی میں آمد کے موقعہ پر فلسطینی شہری اس کا محاصرہ کریں گے جس سے حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes