ہمیں کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی وی انتظامیہ پر عائد ہو گی؛پاکیزہ خان

Published on July 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی)پاکیزہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی وی انتظامیہ پر عائد ہو گی ہم وفاقی اور صوبائی حکومت چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ پشتون بلوچ آرٹسٹ کو معاوضے کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر پشتون، بلوچ آرٹسٹ سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی وی انتظامیہ پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ کئی عرصے سے پی ٹی وی انتظامیہ کے ناروا رویئے اور پشتون بلوچ آرٹسٹوں کو بروقت معاوضے کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں پی ٹی وی انتظامیہ کا پشتون زبان کے ساتھ رویہ انتہائی متعصبانہ ہے اور عید الفطر کے موقع پر پی ٹی وی پیش کئے جانے والے ایک مشاعرے میں پشتونوں کی تذلیل کی گئی لیکن تذلیل کرنے والے عناصر کے خلاف تا حال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی پشتون، بلوچ آرٹسٹوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں ہمیں پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہم پی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف اپنا بیان واپس لے لیں اور ہمارے آرٹسٹوں کی واجبات ابھی تک ادا نہیں کئے گئے گزشتہ روز پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے آرٹسٹوں کے نام سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا اس وضاحتی بیان میں ایسے لوگوں کے نام شامل ہیں جن کو سالوں کام نہیں ملتا پی ٹی وی انتظامیہ نے وضاحتی بیان میں ایسے لوگوں کے نام بھی لکھے ہیں جو کوئٹہ میں موجود ہی نہیں ہیں اور وضاحتی بیان میں ان کے نام سے اسے پوچھے بغیر شامل کئے گئے ہم بلوچستان کے پشتون، بلوچ اور آرٹسٹوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ہم کسی کے کہنے پر ایسا کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے مجبوری کے تحت کچھ آرٹسٹ پی ٹی وی انتظامیہ کا ساتھ دے رہے ہیں تاکہ ان کا کام نہ رک جائے جس شخص کے پاس کوئی اتھارٹی ہی نہیں وہ کیسے آرٹسٹ کے پی ٹی وی میں آمد پر پابندی لگا سکتا ہے ہم اپنے پروگرام اسی طرح جاری رکھیں گے کسی کی مجال نہیں کہ ہمیں پی ٹی وی آنے سے روکے ہم سچ کو عوام کے سامنے ضرور لائیں گے پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہم تعصب پھیلا رہے ہیں جو کہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے پی ٹی وی انتظامیہ میں موجود چند افراد خود تعصب پھیلا رہے ہیں طاہرہ بلوچ کو 4 ہزار روپے پے منٹ کیوں ہو رہی ہے جبکہ دیگر کو پے منٹ نہیں دی جا رہی ہے ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایک بلیک لسٹ فی میل کیسے پی ٹی وی میں کام کر رہی ہے۔ پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں اپنا بیان واپس لینے کے لئے بار بار دباؤ ڈالا جا رہا ہے ٹیلی فون اور مختلف ذرائع سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اگر ہمیں کچھ ہو اتو اس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی وی انتظامیہ پر عائد ہو گی ہم وفاقی اورصوبائی حکومت چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ پشتون بلوچ آرٹسٹ کو معاوضے کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر پشتون، بلوچ آرٹسٹ سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی وی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes