سانحہ نلتر کی یاد میں ملک بھر میں ایک روزہ یوم سوگ

Published on May 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

355159-NaltarIncidentWeb-1431150610-638-640x480
اسلام آباد۔۔۔سانحہ نلتر کی یاد میں ملک بھر میں ایک روزہ یوم سوگ منایا جا رہا ہے جب کہ اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہیں۔گزشتہ روز گلگت میں پیش آنے والے سانحہ نلتر کے افسوسناک واقعہ کی یاد میں ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں حادثے میں شہید دونوں پائلٹس اور ٹیکنیشن کی نمازجنازہ نور خان ائربیس پر ادا کردی گئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئرچیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سمیت دیگر عسکری قیادت نے شرکت کی۔تینوں شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں جب کہ غیر ملکی سفارتکاروں کی میتیں ان کے ملکوں میں روانہ کی جائیں گی۔ نور خان ایئربیس سے ناروے اور فلپائن کے سفیروں اور انڈونیشیا، ملائیشیا کے سفرا کی بیگمات کی میتیں پورے اعزاز کے ساتھ خصوصی طیارے کے ذریعے ان کے ملکوں کو روانہ کی جائیں گی
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت میں پاک آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے وقت ٹیکنیکل خرابی کے باعث ایک عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 افسران شہید اور فلپائن اور ناروے کے سفیروں سمیت انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات بھی ہلاک ہو گئی تھی۔ واقعہ پر وزیراعظم نواز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题