ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں، صادق خان

Published on February 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

9
صدرکے متنازع فیصلے سے امریکی سلامتی کے تحفظ کے بجائے اسے مزید نقصان پہنچے گا،میئر لندن
لندن(یوا ین پی)لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کو ظالمانہ اور متعصبانہ قراردیتے ہوئے ان کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔لندن کے میئر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے سے امریکی سلامتی کے تحفظ کے بجائے اسے مزید نقصان پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اعلی امریکی سفارت کاروں سے مل کر اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔صادق خان نے برطانوی وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک برطانیہ کے دورے کی اجازت نہ دی جائے جب تک سفری پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں ، ورنہ لندن کے عوام ٹرمپ کا خیر مقدم نہیں کریں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题