چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے‘ الیکشن کمیشن

Published on May 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

5
اسلام آباد (یواین پی) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر پر کوئی بیان، پریس ریلیز یا اطلاع آئے تو اسے بطور الیکشن کمیشن کے اعلامیہ، بیان، پریس ریلیز تصور نہ کیا جائے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس سردار محمد رضا کا ذاتی، سرکاری فیس بک، ٹوئٹر یا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن کا بھی سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، اگر کسی جعلی اکاؤنٹ سے الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز، اعلامیہ، بیان آتا ہے تو اسے الیکشن کمیشن سے منسوب نہ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题