چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی جانب سے سالِ نو کی تقریب

Published on December 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے سالِ نو کی تقریب کا اہتمام  کیا۔ صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ سمیت سی پی سی اور  چینی حکومت کے دیگر رہنماوں نے مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں، مرکزی اور ریاستی اداروں کے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار ان اور دارالحکومت میں تمام قومیتی  گروہوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی  کے نمائندوں کے ساتھ نئے سال 2024 کا استقبال کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت  کے ساتھ قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دینا نئے دور اور نئے سفر میں سی پی سی اور ملک کا مرکزی کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ہمیں  محب وطن  متحدہ محاذ کو مستحکم کرنا ہوگا اور اسے  اور ترقی دینی ہوگی۔ہمیں ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کی احیا کے لیے سب سے  مضبوط قوت  تشکیل دینی ہوگی اور مشترکہ طور پر چینی طرز کی جدیدیت کا ایک شاندار باب رقم کرنا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سی پی پی سی سی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر ایمانداری سے عمل درآمد کیا ہے، خصوصی مشاورتی اداروں کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا گیا ہے ، اپنے  اہم امور  پر توجہ مرکوز کی ہے ،  سیاسی  مشاورت کا کردار مکمل طور پر نبھایا  ہے ،بہترین انداز میں  جمہوری نگرانی کی ہے اور پارٹی اور ریاست کے مقاصد  کی ترقی میں نئے کردار ادا کیے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme