ٹیم ورک اور بچوں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ سے سو فیصدکامیابی ملی ہے رخسانہ پروین

Published on May 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

3....اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے احاطے میں قائم اسلام آباد ماڈل سکول کی پرنسپل ٗ محترمہ رخسانہ پروین نے کہا ہے کہ ٹیم ورک ٗمشاورت اور بچوں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ سے کلاس پنجم کے سنٹرلائزڈ امتحانات برائے سال 2014-15ء میں سو فیصد کامیابی ملی ہے جس پر ہمیں فخر ہے اور ہم وفاقی نظامت تعلیمات کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ امتحانات میں ہمارے سکول کے تمام کلاسسز کا رزلٹ موجودہ نتائج سے زیادہ بہتر ہوں گے۔ انہوں نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور ایریا ایجوکیشن آفیسر(اربن)محترمہ پروین اختر ملک کا سکول کے سو فیصد ستائشی سند عطا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ سکول کے تمام اساتذہ سو فیصد کامیابی ملنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت کلاس پنجم کے سنٹرلائزڈ امتحانات برائے سال 2014-15ء میں سو فیصد کامیابی حاصل کرنے والے تمام وفاقی سکولوں کے پرنسپلز میں ستائشی اسنادتقسیم کرنے کے لئے ایریا ایجوکیشن آفس (اربن)ں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرلٗ ڈاکٹر شہناز اے ریاض تقریب اسناد میں مہمان خصوصی تھی جبکہ پروین اختر ملک ٗ ایریا ایجوکیشن آفیسرنے تقریب کی صدارت کی۔
ڈائریکٹر جنرل نے بہترین نتائج دینے والے تمام وفاقی سکولز کے پرنسپلز کو مبارکباد دی اور ان میں ستائشی اسناد تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ سکول کے پرنسپلز کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہے کہ انہوں نے اپنے اپنے سکولز میں بچوں کی پڑھائی دینے پر خصوصی توجہ دینے کے لئے اساتذہ کرام کے ساتھ ملک کر بذات خود نگرانی کی۔ اگر پرنسپل اپنے سکول میں گڈ گورننس اورمثالی ڈسپلن قائم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو بچوں کے نتائج پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 100۔فیصدر نتائج کے حصول پر بچوں اور اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ سکول کے پرنسپلز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایریا ایجوکیشن آفیسر ٗ پروین اختر ملک نے ڈی جی صاحبہ کا شکریہ ادا کیااور تمام پرنسپلز کو مبارکباد دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes