گزشتہ برسوں میں کئی بار زائرین کی بسوں اوراقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,016)      No Comments

1
اسلام آباد(یو این پی)گزشتہ برسوں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں کئی بار زائرین کی بسوں اوراقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اٹھارہ مارچ دوہزار پندرہ کو کراچی کے علاقے آرام باغ میں دہشتگردوں نے بوہری کمیونٹی کو نشانہ بنایا،برہانی اسپتال کے قریب مسجد صالح کے باہر دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن کے قریب زخمی ہوئے۔ پندرہ مارچ دوہزار پندرہ کو لاہورکے علاقے یوحنا آباد میں مسیحی برادری کی دوعبادت گاہوں میں خود کش بم دھماکوں میں پندرہ افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہوئے۔ 9جون دوہزار چودہ کوتفتان میں خود کش حملے اور دھماکوں کے نتیجے میں 25 زائرین ہلاک ہوئے۔ 21 جنوری 2014 کو ضلع مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے میں کم از کم 23 افراد نشانہ بنے اور 30 زخمی ہوِئے۔ یکم جنوری دوہزار چودہ کوکوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ایک خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی زائرین کی بس سے ٹکرادی جس میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوئے۔ 22 ستمبر دوہزار تیرہ کو پشاور گرجا میں خودکش دھماکوں میں 81 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog