ماہر ہ خان کی ’’مولاجٹ ٹو‘‘میں کام کرنے سے معذرت

Published on March 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

کراچی (یوا ین پی)اداکارہ ماہرہ خان نے ڈراموں ، فلموں اور ماڈلنگ کی بڑھتی ہوئی مصروفیات کی بناپر فلم مولاجٹ ٹو میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ ذرائع نے انکشا ف کیا کہ مذکورہ فلم کی عکسبندی کئی دنوں سے لاہور میں جاری ہے جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک اپناکام مکمل کرارہے ہیں۔ ماہرہ خان ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ورنہ اور ہدایتکار فرجاد نبی کی تیسری فلم سات دن محبت ان میں مصروفیات کی بناپر مولاجٹ ٹو سے دور ہوئیں۔ ان فلموں کو وہ نہ صرف وقت دے رہی ہیں بلکہ ڈراموں کی ریکارڈنگ سے بھی معذرت کررہی ہیں۔ اس حوالے سے ان کاکہنا ہے فلم رئیس کے بعد ہر فلمساز کی خواہش ہے کہ ان کی فلم میں کام کروں ، کئی ایک فلموں کی آفرز قبول کرنے سے معذرت کر چکی ہوں۔ اچھے کردار ملنے کے باوجود وقت نکالنا مشکل ہورہا ہے البتہ میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ملکی فلمو ں اور ڈراموں کو وقت دوں ، شیڈول کے تحت کام کرنا چاہتی ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy