مولانا فضل الرحمان کا ایرانی ویزا منسوخ

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,376)      No Comments

4خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی مولانا فضل الرحمان کو ویزا دینے سے انکار کرچکے ہیں
اسلام آباد(یو این پی) ایران نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے جے یو آئی کے وفد کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں اور جے یو آئی ف کے وفد کو ایران میں داخلے سے روک دیا ہے، مولانا فضل الرحمان سمیت وفد کے دیگر ارکان نے سولہ مئی کو زاہدان روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نے دستار بندی کی تقریب میں شرکت کرنی تھی۔ ترجمان کے مطابق سربراہ جے یو آئی کی بعض مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے تھیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی مولانا فضل الرحمان کو ویزا دینے سے انکار کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题