واہ کینٹ ، جاوید مسیح کے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات ،مزاحمت پرقتل

Published on May 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی)واہ کینٹ کے پوش علاقہ محبت آباد میں جاوید مسیح کے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت پر 35 سالہ شادی شدہ نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،پولیس تھانہ صدر واہ کینٹ نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکووں کے خلاف زیر دفعہ302/34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، سول ہسپتال ٹیکسلا میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ، مسیح برادری واہ کینٹ ٹیکسلاکا واقعہ کے خلاف سخت احتجاج واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ محبت آباد میں جمعرات ور جمعہ کی درمیانی شب دو مسلح ڈاکو جاوید مسیح کے گھرچھت کے زریعے داخل ہوئے اس وقت 35سالہ نوجوان اپنی جوانسال بیوی کے ہمراہ کمرے میں سو رہا تھا ڈاکووں نے گھر کے دروازہ میں موجود جعلی کاٹی اور کنڈی کھول کر اندر داخل ہوگئے اور کمرے کی جامع تلاشی شروع کردی ، اسی دوران عمران شہزادکی آنکھ کھل گئی اس نے ڈٖاکووں کے ساتھ مذاحمت کی جس پر ڈاکوجنہوں نے چہروں پر نقاب چڑھارکھے تھے نے گولیاں اسکے سینے میں اتار دیں اوروہاں موجود نقدی اور قیمتی موبائل فون لیکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے والد جاوید مسیح کا کہنا تھا کہ جب گولی کی آواز آئی تو وہ بھی کمرے کی طرف بھاگا ڈاکووں نے اسے گن پوائنٹ پر لیتے ہوئے للکارا کہ اگر کچھ کیا تو موت کے گھاٹ اتار دیں گے ، عمران شہزاد کمرے میں خون میں لت پت پڑا تھا جسے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچایا گیا مگر وہ جانبر ثابت نہ ہوسکا ،ادہر مسیح برادری کے رہنماوں وائس آف ہیومنٹی کے صدر سخاوت رضا ، وکٹر نثار و دیگر نے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتتگردی کی کاروائی قرار دیا اور واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،بتایا جاتا ہے کہ ڈاکووں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا عمران شہزاد مقامی سطح پر ایک ادارے میں بطور لیبارٹری اسسٹنٹ کام کرتا تھا اور تین سال قبل ہی اسکی شادی ہوئی تھی،نوجوان کے بہمانہ قتل پر گھر میں کہرام مچ گیا عزیز و اقارب کی کثیر تعداد پہنچ گئی ہر آنکھ اشک بار تھی ۔واقعہ کی خبرآگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی ،علاقہ کی سیاسی ، سماجی شخصیات موقع پر پہنچ گئیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes