برازیل نے میکسیکو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Published on July 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

ماسکو: (یو این پی) فیفا ورلڈکپ میں میکسیکو ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا، ناک آؤٹ راؤنڈ میں برازیل نے دو صفر سے فتح سمیٹ کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ برازیل کی جانب سے سپر سٹار نیمار اور فرمینو نے ایک ایک گول کیا۔فٹبال کی عالمی جنگ، سنسنی خیز ناک آؤٹ راؤنڈ میں ایک اور کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ برازیل اور میکسیکو نے کھیل کے آغاز سے ہی گول پوسٹ پر حملوں کا آغاز کر دیا۔ بھرپور کوشش کے باوجود میچ پہلے ہاف تک برابر رہا۔ کھیل کے 51ویں منٹ میں برازیلین سپر سٹار نیمار کا جادو چل گیا، انہوں نے شاندار گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ 88ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے فرمینو نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنا دی۔ میکسیکن ٹیم دو صفر سے شکست کے بعد میگا ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy