ممکنہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اجلاس

Published on May 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

oik pixs
جھنگ(یواین پی)ممکنہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی دفترریسکیو1122 میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے زیرسرپرستی فلڈ موک اکسرسائز کے حوالہ سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فلڈ2015کے پیش نظرتمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر طار ق سعید نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جانچنے اور مزید بہتری اور نکھار لانے کیلئے موک اکسر سائز کا انعقاد نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ فلڈ کے دوران اور کسی بھی مشکل گھڑی میں انسانی جانوں کو بچانا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔لہٰذا کسی بھی غفلت یا کوتاہی سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر طارق سعید نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت بہت ضروری ہے جس کیلئے موک اکسر سائز تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر ٹریننگ دی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme