ٹی ایم اے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ کا اندراج نہ کرنے پراحتجاج

Published on May 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

TMA AMLA AHTJAJ
میاں چنوں(رضا جعفری سے)ٹی ایم اے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ کا اندراج نہ کرنے پر ٹی ایم او سمیت ملازمین کا ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا اجمل سعید اور محرر احسان الحق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،ہڑتال کرکے دھرنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میاں چنوں کے ایک ملازم کو دستی ریڑھی پر پھل وغیرہ لگا کر تلمبہ روڈ کے راستہ کوبلاک کرنے والوں نے منع کرنے پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں تھانہ سٹی میاں چنوں کے ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج نہ کرنے پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تحصیل میونسپل آفیسر ملک سعید احمد کی قیادت میں ٹی ایم اے کے افسران اور عملہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا اجمل سعید اور محرر احسان الحق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،انہوں نے مکمل طور پر ہڑتال کرتے ہوئے اپنے کام روک کر کئی گھنٹے تک دھرنا دیا ،تاہم ڈی ایس پی کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ہوا ،شرکاء احتجاج کا الزام تھا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی رانااجمل سعید اور محرر احسان الحق نے باہم ساز باز ہوکر کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے اور کسی مقدمہ کا اندراج رشوت کی وصولی کے بغیر نہیں کیا جاتا ،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پولیس پنجاب،ڈی پی او خانیوال سے فوری نوٹس لے کر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme