اسلام آباد(یواین پی)سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کامیابی کی طرف گامزن ہے۔سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ نظام کی اصلاح کے لیے بحث کرنے میں کوئی حرج نہیں، نظام کا تجزیہ اور تشخیص بہت ضروری ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے اور ترجیحات کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہوتی ہے، اٹھارویں ترمیم کے تجزیے میں بھی کوئی حرج نہیں۔اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ عوام کو مضبوط جمہوری نظام سے براہ راست با اختیار بنانا ایک نہایت اہم ضرورت ہے۔فیصل جاوید نے لکھا کہ عمران خان نظام کی درستگی اور عوام کی کامیابی کے لیے بحرپور جدوجہد اور محنت کررہے ہیں۔ٹوئٹ پیغام میں فیصل جاوید نے لکھا کہ پوری قوم نظام کی درستگی اورمافیا کیخلاف یکجا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پاکستان کامیابی کیطرف گامزن ہے۔