اوپن یونیورسٹی اور امریکہ کی سان جوس اسٹیٹ یونیورسٹی کا وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشترکہ تعلیمی سیشن کا انعقاد

Published on May 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

3....
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورامریکہ کی سان جوس اسٹیٹ یونیورسٹی نے آج وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک مشترکہ آن لائن تعلیمی سیشن منعقد کیا۔دونوں طرف سے اساتذہ اور طلبہ نے ایک “گلوبل معاشرے کی تشکیل “میں مواصلات کے فوائد اور درپیش رکاؤٹوں کو عبور کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ان کا نقطہ نظر تھا کہ وہ بین الاقوامی آن لائن لرننگ نظام کے تحت علمی فاصلوں کو کم کرسکتے ہیں۔انہوں نے ثقافتی اور سماجی رکاؤٹوں کو توڑنے کے لئے باہمی تعاون سے آن لائن لرننگ نظام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔آن لائن لرننگ سیشن کی صدارت اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن کے چئیر مین ٗ پروفیسر سید ڈاکٹر عبدالسراج نے کی ۔ اوپن یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر نویدہ سلطانہ ٗ ڈاکٹر ثمینہ اعوان ٗ ڈاکٹر منظیٰ امبرین ٗ اور ڈاکٹر زاہد مجید نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سان جوس اسٹیٹ یونیورسٹی کی نمائندگی ڈاکٹر منا ہیلوفینین اور ڈاکٹر جیسن لیکرنے کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے باہمی تعاون کا آن لائن لرننگ نظام دونوں تعلیمی اداروں کے طلبہ کو انٹرنیٹ کے ذریعہ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔یہ بھی امید ظاہر کی گئی کہ دونوں اداروں کے تدریسی طریقوں کو بہتر بنانے سے ٗ نصابات کو اپ ڈیٹ کرنے ٗ مشرکہ تحقیق اور فیکلٹی تبادلے کی فراہمی سے فاصلاتی نظام تعلیم میں بہتری آئے گی اوردونوں اداروں کے کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کا آپس میں روابط میں اضافہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes