چار روزکے دوران بھارتی اشتعال انگیزی سے 12 شہری شہید،سیکڑوں زخمی

Published on January 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

 

 

 

سیالکوٹ(یواین پی) مودی سرکار پر پھر جنگی جنون سوار ہوگیا۔ بھارتی فورسز نے ایل او سی او ورکنگ باؤنڈری پر محاذ کھول دیئے۔ گذشتہ چار دن سے جاری بھارتی اشتعال انگیزی میں اب تک بارہ شہری شہید اورسیکڑوں زخمی ہوگئےہیں۔سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر چار روز سے جاری بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ اب تک نہیں رکا ہے۔ چار روز میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے خواتین سمیت آٹھ شہری شہید جبکہ بچوں سمیت چوالیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme