حلقہ پی پی 196 کے ضمنی انتخابات میں 41پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

Published on May 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

444
ملتان(یو این پی) ملتان حلقہ پی پی 196ملتان کے ضمنی انتخاب کیلئے ملتان پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیاہے۔ الیکشن حلقہ 196ضلع ملتان کے 06تھانہ جات کی حدود ہو گا جن میں تھانہ جلیل آباد،تھانہ قطب پور ،تھانہ شاہ شمس ،تھانہ ممتازآباد،سیتل ماڑی اور حرم گیٹ شامل ہیں جبکہ علاقے کو تین ڈویثرن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر ڈویثر ن کا انچارج ایس پی ہو گااور ہر سرکل کا انچارج ڈی ایس پی ہو گا۔ ہر 10پولنگ اسٹیشنز کا ملا کر سب سیکٹر تشکیل دیا گیا ہے۔ایس ایچ اوز اور سیکٹرانچارج متعلقہ پولنگ اسٹیشنزپر امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔علاوہ ازیں موبائل گشت کا نظام ترتیب دینے کے علاوہ ٹیئر گیس اسکواڈ،سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم، لیڈیز سٹاف ٹیم اور ریزرو ہائے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ٹریفک اورمواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سپیشل ٹیموں کی تشکیل بھی عمل میں آئی ہے۔اس کے علاوہ ڈی ایس پی لیگل بشیر حسین ہاشمی کی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ سی پی او آفس میں 18تا 22 مئی دن رات اپنے فرائض سرانجام دے گا۔ایڈوانس رپورٹنگ،ٹرانسپورٹ ،بم ڈسپوزل سکواڈ، سوئپنگ، وردی و اسلحہ تقسیم غیر ملکی مبصرین کے سیکیورٹی کیلئے خاص انتظامات ترتیب دیے گئے ہیں۔ کل 133پولنگ اسٹیشنز میں سے 41کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ان تمام پولنگ اسٹیشنوں پر 2984″ “پولیس افسران و اہلکار ان پولنگ ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس لائن ملتان میں 10ریزروز ہائی الرٹ رہیں گی۔اس کے علاوہ ’’517‘‘ پولیس افسران و اہلکارران سیکٹر ڈیوٹی انجام دیں گے۔ یوں کل “3701”پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔جس کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز ملتان کریں گے۔ الیکشن ڈیوٹی میں کل 04ایس پی،11ڈی ایس پی،316پولیس افسران کے علاوہ کنسٹیبلان اور قومی رضا کار فورس کے ممبر شامل ہوں گے جبکہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں موبائل کے ذریعے ڈیوٹی کریں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes