میونسپل کمیٹی بلدیہ بورے والہ کے انتخاب میں ایم این اے اور ایم پی اے کا حمایت یافتہ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

1111
 بورے والا (ڈاکٹر بی اے خرم)میونسپل کمیٹی بلدیہ بورے والہ کے انتخاب میں ایم این اے اور ایم پی اے کا حمایت یافتہ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بلدیہ بورے والہ کے انتخاب میں مقامی ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں‌ اور ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں‌کی حمایت یافتہ چوہدری عاشق آرائیں‌27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل سابق ضلعی چیئر مین و سابق وفاقی وزیر مملکت سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے حمایت یافتہ امیدوار میاں عبدالمتین 18 ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوگئے ان کی شکست سے سیاسی کنگ میکر نسیم شاہ کو زبردست سیاسی جھٹکا لگا اور اس کے اثرات آنے والے عام انتخابات میں‌بھی دکھائی دیں‌گے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy