رائٹرو ڈائریکٹر طلال فرحت آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں کوئٹہ روانہ

Published on May 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

P1080732-OK
کراچی (یو این پی)کراچی کے رائٹروڈائریکٹر طلال فرحت آج کوئٹہ بلوچستان پہنچ رہے ہیں وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں مقامی افراد اور سوشل نمائندوں اور اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے جن کا تعلق میڈیا سے ہے، نمائندہ خصوصی کے مطابق طلال فرحت اپنے آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں جہاں فن و ثقافت کے نمائندگین کے علاوہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں لوکیشنز بھی دیکھیں گے نیز نئے چہروں کو متعارف کرانے کے لیے ایک آڈیشن میں بھی شریک ہوں گے واضح رہے طلال فرحت کانئے لوگوں کو چانس دینے کایہ عمل گزشتہ کئی برسوں سے چلا آرہا ہے اور ۱۹۸۶ ؁ء سے اب تک کئی نئے لوگوں کو پی ٹی وی سمیت دیگر ٹیلی وژن چینلز اور فلم میں متعارف کرا چکے ہیں جن میں ہتھیلی پر انگارے، فٹ پاتھ کی دھول، میرا پیغام پاکستان ، ستاروں سے آگے سمیت دیگر کئی دیگرمذہبی، موسیقی، شوز،ڈرامے اور دیگر پروگرامز کے علاوہ پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم اور بالی ووڈ کی ایوارڈیافتہ فلم ہوٹل کے نمایاں فنکار شامل ہیں،انہوں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اُن کے نئے آنے والے پروجیکٹ کیلئے دوسرے شہروں سے بھی آڈینشنز کرنے کا جلد ارادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme