اوپن یونیورسٹی نے مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے 115ملین روپے مختص کردئیے

Published on May 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

Allama
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیم میں رعایت اور سکالرشپس فراہم کرنے کے لئے سٹوڈنٹ سپورٹ فنڈ میں 115۔ملین روپے مختص کردئیے ہیں۔اوپن یونیورسٹی ایشیاء کی صف اول کی یونیورسٹی ہے جو ہر سال نادار اور مستحق طلبہ کو میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے پروگرامز کے داخلہ فیس میں رعایت اور سکالرشپس فراہم کرنے کے لئے ایک خطیر رقم سٹوڈنٹ سپورٹ فنڈ میں مختص کرتی ہے۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے سینئر آفیسرز اور اساتذہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے سماجی و معاشی مجبوریوں کے باعث تعلیم سے محروم لوگوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے پر ملک میں ایک منفرد مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق لوگوں کو فیس میں رعایت فراہم کرنا ٗحکومت کی مستحق اور قابل طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یونیورسٹی نے سٹوڈنٹ سپورٹ نظام کے تحت مستحق طلبہ کے لئے نو(9)اسکیمز شروع کردئیے ہیں۔جس پر عملدرآمد یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود علاقائی دفاتر کے ذریعہ ہورہا ہے۔ان اسکیمز میں شفافیت پیدا کرنے کے لئے خصوصی معیار مقرر کیا گیا ہے۔سکالرشپ ان طلبہ کو دئیے جاتے ہیں جو اپنے مخصوصی ڈسپلن میں 75۔فیصد نمبرز حاصل کرتے ہیںٗ ان کو فیس میں رعایت یا سکالرشپ دی جاتی ہیں۔اسی طرح ایک اور قابل ذکر اسکیم “ارن ٹو لرن”ہے جس کی تحت تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند ایسے طلبہ کو معاشی مجبوریوں کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ہوں انہیں یونیورسٹی میں پارٹ ٹام جاب آفر کی جاتی ہیں جس کے معاوضے سے وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی قیدیوں کو مفید شہری بنانے کے لئے مفت تعلیم فراہم کرتی ہیں اور ان کے امتحانات جیل کی حدود کے اندر منعقد کرائے جاتے ہیں۔یونیورسٹی نے سیلاب زدگان اور دیگر قدرتی آفات کے متاثرین کے لئے بھی تعلیم جاری رکھنے کے لئے فنڈ مختص کی ہوئی ہیں۔اسی طرح شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے لئے بھی سٹوڈنٹ سپورٹ فنڈ میں 7۔ملین روپے مختص کئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes