پاکستانی عوام کی محبت دیکھ پاکستان سے بھی پیار ہوگیا ہے؛ویٹرنری ڈاکٹر ماریا

Published on November 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

سیالکوٹ ( یواین پی)سیالکوٹی لڑکے اور امریکی لڑکی کی شادی دھوم دھام سے ہو گئی جس کے بعد امریکی ویٹرنری ڈاکٹر ماریا کو ڈیری لیک نے بطور ٹرینگ مینجر نوکری کی پیشکش کردی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ڈیری لیک کے وفد نے فیصل آباد سے سیالکوٹ پہنچ کر نو بیاہتا جوڑے کو قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا اور ماریا کو نوکری کی پیشکش کر دی ۔ اس موقع پر ماریا کا کہنا تھا کہ جاب آفر کرنے پر ڈیری لیک کی شکر گزار ہوں، اس آفر کے بعد پاکستان میں بھی معاشی تحفظ محسوس کر رہی ہوں۔ کاشف کی محبت پاکستان لائی ہے مگر پاکستانی عوام کی محبت دیکھ پاکستان سے بھی پیار ہوگیا ہے، بے پناہ محبت پر پاکستانی عوام کی شکرگزار ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes