خودکش بم دھماکہ،ملوث افراد اوران کے ہمدردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا سلمان بن عبدالعزیز

Published on May 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

index13
ریاض(یواین پی ) خادمین الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ وہ مسجد میں خودکش بم دھماکہ سے دل گرفتہ ہیں اور اس حملے میں ملوث افراد اوران کے ہمدردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔ شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کے نام ایک پیغام میں کہاہے کہ ’’ہمیں اس تباہ کن دہشت گردانہ جارحیت سے صدمہ پہنچاہے اوریہ جرم اسلامی اورانسانی اقدارکے منافی ہے ‘‘۔انہوں نے کہاکہ اس گھناؤنے جرم کے منصوبہ سازوں ،معاونین یا ہمدردوں کا احتساب کیاجائے گا ان کے خلاف مقدمہ چلایاجائے گااورانہیں قرارواقعی سزادی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جنگوؤں کے خلاف جنگ کو نہیں روکے گا ۔سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے میں 21نمازی جمعہ کی نماز ادا ئیگی کے وقت شہید ہوگئے تھے اور داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی تھی اس سلسلے میں چھاپوں کے دروان سعودی عرب کے سیکورٹی اداروں نے 26افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کا تعلق داعش تنظیم سے ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme