ماہ رمضان میں عزیز و اقارب اور ارد گرد لوگوں کا خیال رکھیں؛ساجد علی ساجد

Published on April 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments


اس مہینہ میں دل کھول کر غرباءکی مدد اور مستحقین کوبروقت زکوة و صدقات دیں
لاہور (یو این پی)ماہ رمضان ہمدردی وغمگساری اور دوسروں کی تکلیف اور مشکلات بانٹنے کا مہینہ ہے غربت مہنگائی اور اب کورونا کی عالمی وبا نے لوگوں کو نئی مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ایسے حالات میں ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے عزیز و اقارب،دوست احباب اور ارد گرد لوگوں کا خیال رکھیں، ناداروں،مساکین، بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی کفالت کو اپنافرض سمجھیںان خیالات کا اظہارمعروف فلم ڈائریکٹرمحمد ساجد علی ساجد نے یواین پی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں دل کھول کر غرباءکی مدد کریں اور مستحقین کوبروقت زکوة و صدقات دیںجبکہ رب کائنات کی رضا اور خوشنودی حاصل کریں اور وباءسے نجات کا بہترین حل توبہ و استغفار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog