صنعتوں اور حکومت کے درمیان تعلق استوار کرنے کے لیے باہمی رابطے کی فضا ضروری ہے۔ احسن اقبال

Published on May 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

ah
اسلام آباد(یواین پی)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایک روزہ کیریئر کانفرنس اور ایکسپو بروز بدھ کو پی سی ہوٹل راولپنڈی میں انعقاد کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی جناب احسن اقبال مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے اُنہوں نے کہا کہ اس و قت صنعتوں اور حکومت کے درمیان تعلق استوار کرنے کے لیے باہمی رابطے کی فضا قائم کرنا بہت ضروری ہے۔
اُنہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو مستقبل میں ایکسل کرنے لئے رضامندی اور مثبت رویہ اختیار کرنا ہو گا۔ جناب احسن اقبال نوجوانوں پر خاص طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2025 وژن کے تحت پاکستان کو دُنیا کی دس بڑی اقتصادی قوتوں میں پہلے نمبر پر لانے کے لیے ہماری نوجوانوں کو مثبت کردار کرنا ہو گاتاکہ ہم اس سنگ میل کو عبور کرسکیں۔اس موقع پرپرو ۔چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی جناب حسن محمد خان اور وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر انیس احمدنے بھی خطاب کیا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کانفرنس میں اشتراک اورشمولیت پر متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس کا مقصد انڈسٹری لیڈر ،اساتذہ ، گریجویٹ طالب علموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا تھا۔ پورے پاکستان سے تقریبا 500سے زائد طالب علموں اور اساتذہ نے کانفرنس میں حصہ لیا۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طالب علم اور کانفرنس کے آرگنائزر مسز زینب اور عماد نے جناب احسن اقبال کو کانفرنس کی شیلڈ پیش کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes